(مارننگ پوسٹ)سوات میں مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3798ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد119ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3798ہو گئی۔ مزید تین مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد3603ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79ہے اور179مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔