سوات:جمعیت علما اسلام سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان نے قا ئد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر پانچ فروری کو سوات کے مینگورہ شہر نشاط چوک میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم اور ساڑھے پانچ سو دنوں سے لاک ڈاﺅن اور کرفیو پر عالمی ضمیر کی خاموشی و حکومتی بے حسی افسوس ناک ہے، عالمی انسانی حقوق کے ادارے کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی کا نوٹس اور کرفیو ختم کرائیں، اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرا کے کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع دلائے، جمعیت علما اسلام اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی،
سوات میں جے یو آئی کایوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
