ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے دورہ متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے دورہ سوات پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ سوات میں پھنسے عوام کیلئے ہیلی کاپٹر دستیاب نہ تھا لیکن وزرا کیلئے موجود ہے، بیرسٹر سیف کا دورہ متاثرین کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے شہدا کے لواحقین کو نظر انداز کر کے فضائی دورے کیے جا رہے ہیں، حکومتی نمائندوں کی نمود و نمائش متاثرین کی تذلیل ہے، ہیلی کاپٹر دورہ شہدا کے ورثا کے زخموں کو کریدنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا کہ ہسانحہ سوات میں عوام کی جانیں خطرے میں تھیں، تب یہ ہیلی کاپٹر کہاں تھا؟عوام مرتے رہے حکومت تماشائی بنی رہی اب تصویری دورے ہو رہے ہیںصرف فوٹو سیشن کیلئے حکومتی ہیلی کاپٹر حرکت میں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوات سانحے پر حکومت کی بے حسی ناقابل معافی ہے، زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمائش کی جا رہی ہے، حکومتی ہیلی کاپٹر عوام کے نہیں، اقتدار کے خادم بن چکے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا دورہ متاثرین کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے،ڈاکٹر عباد اللہ
