سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے بارہ یونین کونسلوں میں حکومت پاکستان کے طرف سے اور یونسیف کے تعاون سے شروع کردہ پراجیکٹ ڈی آر بی پی ایم کے تحت کورونا وائرس سے بچاوں کے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔سوات کے 12 یونین کونسلوں میں کورونا وائرس سے بچاوں کے احتیاطی تدا بیر اپنانے کے لئے نوجوانوں،دوکان داروں ،گاہکوں، محلوں اور مساجد میں لاوڈ سپیکر کے زریعے اعلانات کے زریعے لوگوں کو یہ اہم پیغام پہنچایا جارہا ہے ،کورونا وبا کی دوسری مہلک لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی حلقوں نے اس پروگرام کا خیر مقدم کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے