سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع کونسل سوات کا ماہانہ اجلاس 21 اور 22 فروری کو بروز جمعرات و جمعہ صبح 10:00 بجے ضلع کونسل ہال بمقام دفتر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت امانکوٹ سوات میں نائب ضلع ناظم اور پریزائیڈنگ آفیسر عبدالجبار خان کی زیر صدارت منعقد ہوگا تمام ممبرز ضلع کونسل سوات و متعلقہ افراد سے اجلاس میں بھر پور شرکت یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔