ویب ڈیسک: خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے سے خیبرپختونخوا میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں جمعرات کے روز سے تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق آج 25 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
مرطوب ہوائیں داخل ہونے کے بعد چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں وقفے وقفے سے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف موسلادھار بارش کے باعث مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ کا امکان ہے۔
موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے سے خیبرپختونخوا میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیاہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے پیشگی نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان
