ڈاکٹر خالد محمود پر حملے میں کوئی صداقت نہیں اس واقعے پر سیاسی سکورنگ بند کیا جائے اور عزت دار گھرانوں کو بدنام نا کیا جا ئے ۔علاقہ عمائدین ،گزشتہ روز سابق ناظم ڈاکٹر خالد محمود کے گھر جو افراد سیدو قبرستان میں غیر قانونی بنائے گئے کوٹوں اور گھروں کے بارے میں بات چیت کرنے گئے ان کے اپنے گاوں پڑوس کے رہنے والے ہیں اور بحیثیت سابق ناظم اور علاقے کے سر براہی کرنے والے ڈاکٹر خالد محمود انتہائی مخلص اور ایماندار شخصٰت ہے ،علاقے کے مسائل سے باخبر رکھنے کے لئے ان کے گھر اور حجرے جانا اور علاقے کے مسائل حل کرنا ان کا فریضہ ہے۔ جو ڈاکٹر خالد محمود وہ احسن طریقے سے کر بھی رہے ہیں ،گزشتہ روز سے جاری سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں لہزا سیدو شریف میں رونما ہونے والے واقعے پر سیاسی سکورنگ کے بجائے متحد ہوکر اس مسلئے کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے ،علاقہ عمائدین