سوات:تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلی میں زمین کے ٹکڑے پربڑے بھائی نے سگے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کوٹلی میں زمین کے تنازعہ پر 65 سالہ محمد ولد عبدالمتین نے اپنے چھوٹے بھائی56 سالہ سرفراز خان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔