سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں جشن بہاراں میں لوگوں کی عدم دلچپسی کے باعث بری طرح ناکام ہونے کا خدشہ ،چند ایک اسٹالوں کے علاوہ کسی نے اسٹالز لگانے میں بھی دلچپسی نہیں لی ،میلہ وقت سے پہلے ہی ختم ہونے کا امکان ہے ،سوات کے عوام نے میلوں کی بجائے سڑکوں کی فوری تعمیر اور سیاحوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ کردیا ،سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں قمبر بائی پاس پر نئے جنرل بس اسٹینڈ میں جشن بہاراں کے سلسلے میں میلہ سجایا گیا لیکن میلہ کی افتتاحی تقریب کے بعد لوگوں کی دلچپسی نہ ہونے کی برابر ہے ،پہلے روز بھی اسکولوں کے بچوں کو لاکر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جبکہ میلہ میں چند ایک اسٹالوں کے علاوہ اسٹالز بھی نہیں لگائے گئے ہیں لوگوں کی عدم دلچسپی کی بنا پر میلہ 30اپریل کی بجائے پہلے ختم ہونے کا امکان ہے دوسری جانب شہریوں نے میلوں کی بجائے سیاحت کے فروغ کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور سیاحوں کو سہولیات دینے پر زورد یا ہے ۔
سوات جشن بہاراں فیسٹیول میں لوگوں کی عدم دلچپسی ، فیسٹیول ناکام ہونے کا خدشہ
