سوات(مارننگ پوسٹ) سوات،آل لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن سوات اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئیں،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں مارچ میں ہونے والے تمام سرگرمیو ں سے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی،تفصیلات کے مطابق آل ایچ ایس (لیڈی ہیلتھ سپر وائزر) ایسوسی ایشن سوات کے صدر ناہید بہادر،زبیدہ،شاہی بیگم اور نجمہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا جو ہم نے حکومت کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے کے دوران 2020؁ ء دیئے تھے اور حکومت نے جس کے حل کا وعدہ کیا تھا ہم مارچ کے تمام ان سرگرمیوں جو کہ ہمارے ذمداریوں میں آتے ہیں سے بائیکاٹ کرینگے اُنہو ں نے کہا کہ ہم اپنے آئندہ کا لائحہ عمل اگلے دو تین میں اعلان کرینگے جس میں بائیکاٹ کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔