سوات (مارننگ پوسٹ)کمشنر مالا کنڈ ڈویژن سید ظہیر الا سلام کی زیر صدارت انکے دفتر میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضلع سوات میں سرکاری سکولز و کالجز باالخصوص بچوں کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے سفارشات و تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اس موقع پر متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں دیگر حکام کے علاوہ ڈپٹی کمانڈر کانجوبریگیڈ بھی موجودتھے کمشنر کی ہدایات اور بعض ناگزیر تقاضوں کی روشنی میں دوبارہ خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر تمام تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری پر عملی کام شروع کردیا جائے گا کمشنر نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ جی او سی آرمی دویژن مالاکنڈمیجر جنرل خا لد سعیدبھی دہشت گردی سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں باالخصوص وہ تعلیمی اداروں کی سہولیات میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے خواہشمند ہیں تاکہ ہمارے پھول بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول مہیا ہو اور وہ حقیقی معنوں میں ہمارے روشن مستقبل کے معمار بنیں۔