سوات(مارننگ پوسٹ)اتفاق رکشہ یونین مینگورہ کے صدر جہانزیب نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سے غیر قانونی رکشوں کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں اور اس سلسلے میں ہمارا تعاؤن بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مینگورہ شہر سے غیرقانونی اور بلانمبر رکشوں کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جو حالیہ اقدامات اُٹھائے ہیں ہم اس کی بھر پور تائید کرتے ہیں انہوں نے یونین کے ساتھ تعاؤن کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی سمیت سیکرٹری آر ٹی اے شکیل احمد جان موٹر وہیکل ایگزامینر محمد اکرام اور ڈرائیونگ لائسنس انچارج فرمان علی سمیت تمام عملے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعاؤن سے یونین کے مسائل بخوبی حل ہورہے ہیں ہم توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی ان کی جا نب سے ہماری یونین کے ساتھ ان کا تعاؤن اسی طرح جاری رہے گا۔ ہماری یونین شہر سے ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوششو ں کا حصہ رہے گی اور جو بھی تعاؤن مزید درکار ہوگا وہ کرتے رہیں گے۔