سوات : جے یوآئی ضلع سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان کی کوششوں سے بس سٹینڈ وتکے شاہدرہ آڈہ کے ٹرانسپورٹر نے ہڑتال ختم کردی ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بند کر کے لوکل ٹرانسپورٹ کو بند کردیا تھا کئے گھنٹوں سے عوام اضطراب میں مبتلا تھے بچے بوڑھے دھوپ میں تڑپ رہے تھے انتظامیہ مظلوم ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہو رہی تھے جو کہ سراسر نا انصافی تھی ڈرائیورز حضرات کو مکمل تعاون کا یقین دہانی کروا کے لوکل ٹرانسپورٹ کو رواں دواں رکھنے کا التجاء کی اور آئیندہ کے لائحہ عمل کیلے ٹرانسپورٹر اور انتظامیہ کے مابین مزاکرات کروا کہ ہفتے تک ڈیڈ لاک دیں دیا جس پر دونوں فریقین راضی ہوگئ

ٹرانسپورٹ برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاءاللّٰہ ہر فورم پہ اپنے لوگوں کے ساتھ ہونگا منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز کی چپ سادگی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جارہا ہے۔