سوات میں کورونا وائرس میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 49 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد4491 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 60 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کی تعداد 4034 ہوگئی۔ 1577 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد323 ہے۔ اب تک 134 افراد اس وائرس سے انتقال کر چکے ہیں۔