سوات میں مزید 87 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4846 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق مزید 172 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 4207 ہوگئی۔ 1684 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد505 ہے۔ سوات میں کورونا کی شرح8.83 فیصد تک پہنچ گئی۔
سوات ، مزید 87 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
