(سوات)ڈاکٹر وقار قریشی فاونڈر نیا قدم ٹرسٹ اور انٹر نشنل ہیلتھ فاونڈیشن کے ڈائریکٹرمنیر نے خپل کور فانڈیشن سوات کادورہ کیا۔خپل کور فاونڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ایک مستند ادارہ ہے جو سالوں نے اپنے خدمات پیش کر رہا ہے جس کا سہرا خپل کور ڈائریکٹرمحمد علی کو جاتا ہے جن کے بدولت آج یہ ادارہ ترقی کے طرف گامزن ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خپل کور فاونڈیشن میں بچوں کے لئے نئے بننے والے خپل کور اوپن ایئر فٹنس جیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ان کا مزید کہنا تا کہ اوپن ایئر فٹنس جیم سے بچوں کی زہنی و جسمانی تندرستی کی نشونما ہوگی جس کی وجہ سے بچوں میں مستقبل میں آگے بڑھنے کی صلاحیت پیدا ہو گی۔ مہمانی گرامی کو خپل کور کے انتظامی صورتحال پر ڈائریکٹر خپل کور حاجی محمد علی کے طرف سے کانفرنس ہال میں ادارے کے حوالے پریزنٹیشن بھی دی گئی۔آخر میں ان کو خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج گرلز کمپس گلکدہ،پرائمری کمپس شیراڑی اور یتیم بے سہارا بچوں کے لئے بننے والے خپل کور ویلج زیر تعمیر بلڈنگ کاوزٹ بھی کرایا گیا جس پر مہمانوں نے ادارے کے کام کو سراہا۔
خپل کور فاونڈیشن میں بچوں کے لئے اوپن ائیر فٹنس جیم کا افتتاح کردیا گیا
