سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سیدوشریف میں احاطہ عدالت میں چاربچوں کی ماں کو شوہر نے چھری کے وار سے قتل کردیا، ملزم موقع پر گرفتار، واقعے کے خلاف وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ اور احتجاج تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ضلع کچہری میں میاں بیوی کے درمیان عدالت میں گھریلوو تنازعے پر مقدمہ چل رہاتھاکہ پیشی کے موقع پر ملزم عارف نے احاطہ عدالت میں چھری کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق میاں بیوی کا کئی مہینوں سے تنازعہ چل رہاتھا۔ مقتولہ مسماتہ ع کے چار بچے بھی تھے ۔ مقتولہ نے عدالت میں شوہر سے خلع لینے کے لئے درخواست دائر کی تھی ، پولیس نے موقع پر ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتارکرکے سیدوشریف تھانے میں ایف آئی آر درج کردی ہے ، واقعے کے فوراً بعد سوات بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاجس میں وکلاء نے تمام عدالتوں سے احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور دوسرے روز آٹھ نومبر کو بھی عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، وکلاء کے طرف سے جاری کردہ پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ انتہائی حساس جگہ پر ملزم نے ایک بڑی چھری اپنے ساتھ احاطہ عدالت میں جس طرح لے کر آیا تھا،اس سے ظاہر ہوتاہے کہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی فراہم کرنے میں کوتاہی ہوئی ہے۔ وکلاء نے پولیس سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیاہے اور تمام سائلین، وکلاء، ججز حضرات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
بھرے عدالت میں چاربچوں کی ماں کو شوہر نے چھری کے وار سے قتل کردیا
