سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس میں دوڑ لگانے والے کئی امیدوار سینے کے مرض میں مبتلا،گردو غبار کے وجہ سےدوڑ لگانے والوں کے سینے خراب ہوگئے،گراسی گراونڈ مینگورہ میں ان امید واروں کے لئے کسی قسم کی پانی وغیرہ کے لئے انتظام نہیں کیا گیا،گراونڈ میں دوڑ سے پہلے پانی کا چھڑکاونا کرنے سے پورا گراونڈ گرد و غبار کے لپیٹ میں ہوتا ہے اور اسی گردوغبار میں دوڑ لگانے والوں میں اکثریت سینے کے مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں،جبکی یہاں منتظمین کی ناقص انتظامات بھی دیکھنے میں آئے ہیں،جس پر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کے دوڑ لگانے والے امیدواروں کے لئے پینی کا پانی اور گروانڈ پر چھڑکاو کا بندوبست کیا جائے