سوات میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ 84 فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں سے بھر گئے۔ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد149 تک پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 21 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 149 مریض زیر علاج ہیں، جن میں اب تک 76 کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 73 مریضوں کا رزلٹ آنا باقی ہے۔
سوات میں کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق جبکہ76 افراد وائرس سے متاثر
