سوات.اسسٹنٹ کمشنرکبل عامرعلی شاہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل بشارت حسین نے ٹریفک وارڈن اور لیویزاہلکاروں کے ہمراہ شدیدسردی اور بارش کے دوران ناکہ بندی کرکے غیرقانونی کالے شیشے،جعلی اور شخصی نمبر پلیٹ اور پریشرہارن کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے مہم پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر لیویز کمانڈر پروانت خان اپنے نفری کے ہمراہ بارش کی پروہ نہ کرتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دی ہیں۔