سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ان کے دفتر گلکدہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ سوات اور مختلف ترقیاتی سکیموں کے افتتاح سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ کے دورہ سوات میں تحصیل مٹہ کے دور افتادہ نئے اور صحت افزاء مقام گبین جبہ میں شجرکاری مہم کے آغاز کے علاوہ نو تعمیر شدہ باغ ڈھیرئی آبپاشی نظام، سخرہ روڈ پر دارمئی ہسپتال، جہانزیب کالج میں نئے تدریسی بلاک، بائی پاس روڈ پر نئے جنرل بس سٹینڈ اور سیدو شریف میں خپل کور ویلج کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب شامل ہیں تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے باغ ڈھیرئی ایریگیشن چینل سے تحصیل مٹہ کی ہزاروں ایکڑ اضافی بنجر اراضی سیراب ہوگی اور زرعی اجناس کے علاوہ نئے باغات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔