سوات،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات دلاور خان بنگش کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سیدو شریف سرکل اسحاق خان نے سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور افیسران کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران امن وامان کے صورتحال کو بہتر رکھنے کے حوالے سے تجاویز سامنے ائے اس موقع پر ایس ڈی پی سیدو شریف سرکل اسحاق خان نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کئے اور امید ظاہر کی کہ بابرکت مہینے میں عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت مزید بہتر انداز میں کریں گے عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہیں امید ہے کہ سوات پولیس خصوصا سیدو شریف سرکل کے افیسران اور جوان اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔