سوات(مارننگ پوسٹ)پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، ناظم اعلی سوات، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف میں عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی بحالی پرسمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سوات کے ناظم اعلی محمد علی شاہ نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اب بھی وہی فرسودہ اور سینکڑوں سال قبل انگریزوں کی طرز حکمرانی چلی آرہی ہے عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پولیس کے اعلی افسیر ، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس ملک کے شاہی طبقہ ہے اور ہر سیاہ و سفید کی مالک ہے اس وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ پولیس سے قانونی مددلینے میں ہچکچاتے ہیں حالانکہ پولیس ،انتظامیہ اور تمام سرکای افیسر عوام کے خدمتگار ہوتے ہیں اور تمام افیسرز عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں پولیس پر مکمل اعتماد اور فاصلے ختم ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔ سمینار جوکہ غیر سرکاری تنظیم روزن کے زیراہتمام منعقد ہواتھا اس میں پولیس کے اعلی افسروں ، علاقے کے خواتین وحضرات اور صحافیوں نے شرکت کی روزن کے ایرایامنیجر سید صفی پیرزادہ نے کہاکہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ عام لوگوں اور پولیس کے درمیان مزاکروں کے زریعے ہم اہنگی پیداکریں اور مسائل کی نشاندہی کریں اور درمیان میں روکاوٹوں کودور کیاجائیں، سمینار سے سینئرصحافی فضل خالق نے کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان عدم اعتماد کو ختم کرنے میں میڈیا موثر کردار ادا کرسکتی ہے ، اس موقع پر پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کہاکہ ان کا ادارہ عوام اور پولیس کے درمیان پل کاکردار ادا کررہی ہے ۔ عوام ان کے ساتھ ہروقت ہرقسم کے مسائل اور پولیس سے شکایات کے صورت میں رابطہ کرسکتے ہیں ۔ موقع پر موجود ایس ایس پی خان خیل نے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس میں بہت اصلاحات ہوچکے ہیں اور پولیس عوام کے خدمت کے لئے ہروقت مستعد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی بھی کچھ مجبوریاں ہوتی ہے مگر پھر بھی وہ عوام کو تحفظ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ اس موقع پر پروگرام میں شامل خواتین وحضرات نے ماہرین سے سوالات بھی کئے ،پروگرام کے آخرمیں خطاب کرنے والے ماہرین کو یادگاری شیلڈ دئے گئے۔