سوات(مارننگ پوسٹ)سیدوشریف تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کردیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا، سیدوشریف پولیس کے مطابق سیدوشریف کے علاقے بٹورہ میں نادار خان نامی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے گھر میں غیر مرد لیاقت علی کو اپنے بیوی مسماتہ، ح کو پستول سے قتل کردیاہے دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات تھے، پولیس جائے وقعہ پر پہنچ گئی لاشوں کو تحویل میں لیکر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس کے مطابق ملزم نادار خان قطر میں برسرروزگار تھا ان کے دو بیوائیاں تھی۔ مقتولہ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ پولیس نے نادار خان کے ساتھ جرم میں شریک ان کے بھائی ناصر خان اور ایک اور شخص فضل واحد کو بھی گرفتار کرلیاہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔