سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے نواحی علاقے ملوک آباد میں معمولی بات پر جھگڑا ایک جاں بحق ایک زخمی، پولیس کے مطابق ہفتے کے رات کو مینگورہ کے علاقے ملوک آباد میں ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر چھریوں کے وارکردیاجس سے ایک فریق سے افسرخان، رحمت علی نے ثانی گل اورحمزہ پر چھریوں سے وار کردیاجس سے ثانی گل اور حمزہ شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طورپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جہاں پر ثانی گل زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ جبکہ اس کا بیٹا حمزہ تشویشنا ک حالت میں زیر علاج ہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزماں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ملوک آباد میں ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ،ایک جاں بحق ایک زخمی
