سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید چار افراد جاں بحق، سیدوشریف اسپتال میں 179 کرونا کے مریضوں کا علاج ہورہاہے۔ آٹھ افراد کو علاج کے بعد رخصت کردیاگیاہے۔مزید 23مریضوں کو اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔ مزید 444افراد کے نمونے لئے گئے ہیں۔ سوات میں اب تک کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 6224 تک پہنچ گئی ہے جس میں 4835افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طورپر اب تک سوات میں 183افراد کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں، محکمہ صحت سوات