سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع شانگلہ رانیال کا رابطہ پل چھ سالوں سے زیر تعمیر ہے ہزاروں لوگوں کو امد ورفت میں شدید مشکلات کا سامناہے، حاجی حضرت آمین، ضلع شانگلہ کے علاقے رانیا کا رابطہ پل جوکہ چھ سال قبل تعمیر کے لئے منظور ہوا تھاتاحال مکمل نہ ہوسکا، مقامی رہنما حضرت امین نے میڈیا کو بتایاکہ رانیال اور ارد گرد درجنوں گاؤں کا واحد رابطہ پل پچھلے چھ سالوں سے زیرتعمیر ہے مگر اس پر نامعلوم وجوہات کے بنا پر پچھلے کئی مہینوں سے کام بند پڑا ہے، متبادل رسیوں کو بوسیدہ پل علاقے کے مکینوں کی ضرورت پورا نہیں کرسکتا جبکہ اس رسیوں کے پل پر کئی حادثات ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے۔ علاقے کے دیگرعمائدین نے بھی میڈیا کوبتایاکہ صوبائی حکومت نے ٹھیکہ دار کو تمام رقم فراہم کردی ہے جن میں بیشتر رقم ٹھیکہ دار وصول بھی کرچکاہے، پل کے لئے گاڈر تیار ہوچکے ہیں مگر نامعلوم وجوہات کے بناپر تاحال مکمل نہ ہوسکا، انہوں نے وزیراعلی خیبر پختون خوا محمودخان اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
ضلع شانگلہ رانیال کا رابطہ پل 6 سال سے زیر تعمیر،تاحال مکمل نہ ہوسکا
