سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر میں میں ہوٹل والوں کی لوٹ مارعروج پر،تندور والوں نے روٹے کا وزن کم کر کے پاپڑ نما روٹی 10 روپے پر فروخت کرنے لگے،ہوٹلوں میں صفائی کا ناقص استعمال،چائے کی کوئی قیمت مقرر نہیں،غیر معیاری دودھ میں بنائے گئی چائے من پسند نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر حکام نے بھی کبوترکی طرح آنکھیں بند کرلی،مینگورہ شہر اور بائی پاس پر ہوٹل والوں کی لوٹ مار عروج پر ہے،تندور والوں نے ہوٹل والوں سے مک مکا کرکے کمیشن کے خاطران کیلئے روٹی کا وزن کم کرکے الگ روٹی تیار کرنا شروع کردی ہے،خصوصا جی ٹی روڈ،سہراب خان چوک،نشاط چوک میں ہوٹل والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
مینگورہ ہوٹل مافیا کی لوٹ مارعروج پر،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
