سوات:مدین کے علاقہ کس بشیگرام میں درخت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی درخت کے نیچے بیٹھے تھے کہ تیز ہوا کے ساتھ درخت ان پر آگری، جس کے نتیجے میں دس سالہ مطیع اللہ موقع پر جاں بحق اور اس کا بھائی چودہ سالہ عرفان اللہ شدید زخمی ہوگیا۔جس کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔