سوات(مارننگ پوسٹ ) ظالم استاد نے سکول سے ناغے پر طالبعلم کو چھت سے نیچے پھینک دیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل ، استاد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں ایک نجی سکول ابدالی ایجوکیشن اکیڈمی میں مبینہ طوپر ساتویں جماعت کے طالبعلم عمرجمال کو انگریزی کے استاد افضل حیات نے ایک دن سکول سے ناغے پر پہلے مار پیٹا بعد میں ان کو دکھا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا ، طالبعلم کو زخمی حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا۔ مارپیٹ اور چھت سے پھینکے پر طالبعلم کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں شدید متاثرہواہے طالبعلم کے والد محمد جمال نے مقامی تھانے میں استاد کے خلاف رپورٹ کردی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔