سوات: ضلع سوات کے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کا اہم اجلاس زیر صدارت فضل معبود خان 8 نومبر کو صبح 10 بجے گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول حاجی بابا نمبر 2 میں طلب کرلیا گیا ہے اس اہم اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کے مطالبات ماننے اور اہم مسائل پر غور کیا جائیگا جس میں پنشن میں 200 فیصد اضافہ ،2014 سے اب تک کئے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کو اب تک پنشن نہیں ملا،میڈیکل الاونس اور کرایہ مکان میں اضافہ اور سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے پر بحث کی جائیگی