پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم 31مئی سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران4 لاکھ94 ہزار 262 بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی اور ریاض علی خان، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات میں 31مئی تا 4 جون 2021ء پنج روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں مہم کے دوران 272216 گھرانوں میں موجود 494262 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لیے 385 ایریا انچارج اور 86 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1763 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔
سوات میں31مئی سے 4 لاکھ94 ہزار بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائیں جائینگے
