سیدو تدریسی ہسپتال میں کورونا کے مزید5 مریض انتقال کر گئے۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 نئے مریض ہسپتال میں داخل ہوئے۔30 مریضوں کو صحت یاب ہونیکے بعد فارغ کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں کورونا کے122 مریض زیرِ علاج ہیں۔