سوات:ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان نے کہا ہے کہ خپل کور فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کے رہنے سہنے اور مکمل تربیت کا ایک منفرد ادارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وہ خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سوات کے یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کے لیے کی گئی خپل کور انتظامیہ کی جانب سے فلاحی کاموں اور سرگرمیوں کو سراہا اور اس موقع پرانہوں نے ادارے کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خپل کور میں یتیم بچوں اور بچیوں کو تعلیم و تربیت گھر جیسا ماحول ملنا بہت بڑا کارِ خیر ہے۔
خپل کور یتیم بچوں کے رہنے سہنے اور مکمل تربیت کا ایک منفرد ادارہ ہے،ڈی سی سوات
