سوات(مارننگ پوسٹ) متحدہ مزدور یونین سی بی اے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بابوزئی مینگورہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، صدر بخت کرم ، نائب صدر محمد رازق ، جنرل سیکرٹری قاری جمیل احمد اور فنانس سیکرٹری رسول خان آج بعدالت جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن کے عدالت میں ٹی ایم او تحصیل بابوزئی مینگورہ اور واسا ء کمپنی مینگورکے چیف ایگزیکٹیو کے خلاف کیس یعنی مقدمہ درج کیا ، انہو ں نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ اور واساء کمپنی مینگورہ سرکاری ملازمین کو بر وقت یعنی یکم تاریخ تک تنخواہوں کے اور ٹائم ادائیگی میں تقریباً چھ ، سات مہینوں سے ٹال مٹول کررہے ہیں اسی وجہ سے ٹیوب ویل اپریٹروں ، وال مینوں ، سنیٹری وکران اور دیگر دفتری سٹاف ہر یکم تاریخ پر تنخواہوں کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ہر ماہ تنخواہیں اور ٹائم کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ واساء کمپنی مینگورہ کے 26جولائی 2017کے یونین کے ساتھ معاہدے کے تحت ٹی ایم اے مینگورہ میں واٹر سپلائی ملازمین ، ٹیوب ویل اپریٹران، وال مین اور سنیٹری ورکران ریٹائرڈ ہوچکے تھے ان کے بچوں کو کوٹے کے حساب سے بھرتی کے لئے واساء کمپنی معاہدے کے تحت پابند تھا مگر واساء کمپنی نے منظور نظر افراد کو گذشتہ مہینوں ٹیوب ویل اپریٹروں ، وال مین ، ڈرائیوروں اور سنیٹری ورکران کے پوسٹوں پر غیر قانونی طور پر بھرتی کرنا سراسر ظلم قرار دیا ہے لہٰذا عدالت ہذا یہی بھرتی شدہ ملازمین برطرف کرکے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو پہلے بھرتی کیا جائے اور معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے ، اس سلسلے میں عدالت ہذانے واساء کمپنی مینگورہ اور ٹی ایم او مینگورہ کے خلاف مقدمہ دائر کرکے آئندہ تاریخ پیشی 12-06-018کو عدالت ہذا میں طلب کرلیا ہے۔