سوات( مارننگ پوسٹ )مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم ٹھنڈا اورخوشگوار ہوگیا ۔ ہفتہ کی شام مغرب کے وقت مینگورہ شہر سمیت میداانی و بیشتر بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا ۔ ٹھنڈی بارش کی وجہ سے مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں  موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور افطاری کے وقت خوشگوار موسم کی وجہ سے شہر میں لوگوں نے پنکھے نہیں چلائے