سوات(بیورورپورٹ) سوات پولیس نے رمضان المبارک کے آخری ہفتے اور عید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرکے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ سوات پولیس نے عید الفطر کے موقع پر سوات میں آنے والے لاکھوں سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے۔ اس سلسلے میں سوات پولیس کی سیکورٹی کا خصوصی اجلاس ڈی پی او کیپٹن (ر)واحد محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ایس پی آپر یشن ،ایس پی انوسٹی گیشن، سرکل ڈی ایس پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہِ صیام کے آخری عشرہ میں تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل روٹس مقر ر کر دےئے گئے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضا فی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پچھلے سال عید الفطر کے موقع پر تین لاکھ سے زائد سیاح سوات آئے تھے اور اس سال اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے جس پر ڈی پی او نے سیاحوں کی حفاظت ، رہنمائی اور معلومات کے لئے بھی خصوصی دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا