سوات : تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع بنجیر بابا میں 45 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد علی ولد ملا جان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔