سوات( مارننگ پوسٹ)سیدوشریف کے نواحی علاقہ گلکدہ میں گھریلو تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا،دونوں عدالت میں مقدمے کے پیروی کیلئے جارہے تھے،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی،قتل ہونیوالوں کے شناخت ذیشان ولد باچا خان سکنہ سیدوشریف حال رشہ گٹہ اور مسماۃ(ر) کے نام سے ہوئی ، سیدوشریف پولیس کے مطابق ورثاء نے دو افراد پر دعویداری کی ہے۔