( سوات)سوات کے مختلف مقامات پر عید کی پہلے دن نماز عید ادا کی گئ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئیں۔

نماز عید کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

غیر مقامی افراد اور سیاحوں کا داخلہ روکنے کیلئے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب عید کے موقع پرواسا سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق چھٹیوں کے ایام میں تمام چھوٹے بڑے طبی مراکز میں ایمرجنسی سروسز فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد اللہ اکبر میں ہوا،نمازعید کے بعد کوروناوباء سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں مگر کہیں پر بھی کرونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔