سوات (مارننگ پوسٹ)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام کو عذاب میں مبتلاکر دیا ہے ، آسیہ ملعونہ کی ہائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت بنڑ مینگورہ میں نومنتخب ضلعی امیر محمد امین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سابق ایم پی اے محمد امین اور ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی شیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، صوبائی جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ کچکول توڑنے اور قرضہ نہ لینے کے دعویداروں نے بھیک مانگنے کے لئے بیرونی ممالک کے دورے شروع کردیئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میں اطاعت نظم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جماعت اسلامی ملک میں غلبہ اسلام کے لئے جدوجہد کررہی ہے ، ہمارے جملہ مسائل اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی حل ہوسکتے ہیں ، جماعت اسلامی ضلع سوات کے کارکنان قرآن و سنت کی دعوت گھر گھر تک پہنچائیں ۔