سوات(مارننگ پوسٹ)آل پارٹیز کانفرنس نے سوات کے صوبائی حلقہ پی کے تھری پر ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سردارخان کو امیدوار نامزد کردیا ،تمام سیاسی پارٹیوں نے موصوف کیلئے مشترکہ مہم چلانے اور ان کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلانے کا عزم کرلیا،انتخابات فوج کے بجائے انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں کئے جائیں ، اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے قیموس خان،عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ خان،پختونخوا میپ کے باچاگل، جے یو آئی کے قاری محمو د،پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان،ڈاکٹر خالد محمود خالد،شاہی خان، انورزمان، قجیرخان اوردیگر نے کہاکہ گذشتہ عام انتخابات میں سردارخان دوسرے نمبر پر رہے اس لئے اب یہ سیٹ ان کا حق ہے ،اے پی سی میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں نے متفقہ طورپر سردارخان کو 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے نامز دکردیا ہے اور ان کیلئے سب مل کر بھر پو اندازمیں انتخابی مہم چلائیں گے،انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف طریقے سے ہوں گے ،ہمارا اتحاد تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے ایک مظبوط پلیٹ فارم ہے جو الیکشن کے بعد بھی قائم رہے گا اورہر فیصلہ باہمی مشاورت اور اتفاق واتحاد سے کیا جائے گاجبکہ جمہوریت کو مظبوط بنانے کیلئے بھی عملی جدوجہد کریں گے،انہوں نے کہا کہ انتخابات فوج کے بجائے انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں کئے جائیں ،انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں شامل تمام پارٹیوں کے کارکن اورقائدین ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ پی کے تھری کے امیدوار سردارخان اور پی کے سات سے امیدوار وقار خان کے حق میں استعمال کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے،اس موقع پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،تمام پارٹیوں کے قائدین،عہدیداراورکارکنوں کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔
سوات کے صوبائی حلقہ پی کے تھری پرانتخابات فوج کے بجائے انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں کئے جائیں ،آل پارٹیز کانفرنس
