سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کبل کے علماء اور مساجد کے آئمہ کرام نے ایف سی کیمپ کانجو میں پاک فوج کے کمانڈر 6 بریگیڈ بریگیڈیئر نسیم انور سے ملاقات کی اور ان سے قومی و دینی اقدار کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا بریگیڈئیر نسیم انور نے موجودہ حالات میں مدارس مہتمین، مساجد کے آئمہ کرام اور علماء کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطے بالخصوص سوات میں جو اسلام کی آڑ میں دہشت گردی کا شکار ہوا علماء کرام اسلام کی سنہری تعلیمات اور زرین اصولوں کو ان کی اصلی روح کے مطابق متعارف کرائیں تو سوات میں پائیدار امن کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا سکتے ہیں یہ امن افواج پاکستان اور غیور عوام کی مشترکہ کاوشوں اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے انہوں نے سوات میں بڑھتے ہوئے منشیات اور خودسوزی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور علماء کرام کو دینی تعلیم کی رو سے ان ناپسندیدہ رجحانات کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی کمانڈر کانجو بریگیڈ نے منشیات سمیت معاشرتی جرائم کے خلاف ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا یقین دلایا تمام علماء کرام نے قیام امن اور معاشرتی برائیوں کی بیخ کنی میں کردار پر پاک فوج اور بریگیڈئیر نسیم انور کا شکریہ ادا کیا اور امن و استحکام کی کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تحصیل کبل کے علماء اور مساجد کے آئمہ کرام کا پاک فوج کے بریگیڈیئر نسیم انور سے ملاقات
