سوات(مارننگ پوسٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے بعض عوامی شکایات پرمنگورہ جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک معائنہ کیا سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد انور خان شیرانی اور دیگر متعلقہ حکام بھی انکے ہمراہ تھے اس دوران انہوں نے اڈوں میں ناقص صفائی اور مسافروں کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیااور اڈہ مالکان کو صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی بصورت دیگر انتظامیہ کی طرف سے انکے لائسنس منسوخ کرنے اور مزید سخت کاروائی کی وارننگ بھی دی سید ظہیر الاسلام شاہ نے اڈوں میں صحت و صفائی، مساجد، ویٹنگ رومز ، باتھ رومز اور دیگر سفری سہولیات کا تفصیلی طو ر پر جائزہ لیا مقامی لوگوں اور مسافروں نے کمشنر کے اقدام کو بے حد سراہا اور مجاز حکام کی طرف سے لاری اڈوں کا ہفتہ واربنیادوں پر جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا معائنے کے دوران صرف سوات کوچ اڈے کو کلیئر قرار دیا گیا جبکہ دیگر لاری اڈوں کی صورتحال اور سہولیات پر عدم اطمینان اظہار کیا گیا۔