(مارننگ پوسٹ)سوات میں واقع صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانے خپل کور فاونڈیشن طلبہ کوسوات کی ہزاروں سال پرانے تاریخی مقامات کا معلوماتی ایک روزہ دورہ کرایا گیا،جس میں 18 سو سال پورانے آثار قدیمہ املوک درہ سٹوپا، ایک ہزار سال پورانے محمود غزنوی مسجد اوڈیگرام اور راجہ گیرا قلعہ کے مقامات شامل تھے،طلبہ نے تاریخی مقامات کے دورے میں خوب دلچسپی لی اور آثار قدیمہ کے بارے میں اہم معلومات اوراس کی افادیت کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی، سوات میں موجود ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ کے تاریخ جاننے پر طلبہ کے علم میں مزید اضافہ ہوا ، دورے کا اہتمام محکمہ سیاحت خیبر پختونخواکے جانب سے اور ڈی سوات جنید خان کی زاتی دلچسپی سے منعقد کرایا گیا تھا،