سوات(مارننگ پوسٹ) پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں تمام ممبران کمیشن کے علاؤہ متعلقہ شکایت کنندگان و سائلین اور مطلوبہ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اجلاس میں بعض پولیس اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات تفصیلی طور پر سنی گئیں جن میں بیشتر پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جبکہ بقیہ شکایات پر شواہد جمع کرانے کیلئے کیسوں کو ملتوی کیا گیا اور ان پر سماعت کی دوبارہ تاریخ یکم جنوری مقرر کی گئی چیئرمین کمیشن نے شکایت کنندگان اور مطلوبہ پولیس اہلکاروں دونوں پر واضح کیا کہ وہ اپنی شکایات اور ان پر جوابات باقاعدہ ٹھوس شہادتوں کے ساتھ مدلل انداز میں تحریری طور پر جمع کرائیں تاکہ سماعت کے دوران ان پر بروقت فیصلہ سازی میں آسانی ہو اور سستے و فوری انصاف کی فراہمی آسان تر بنائی جا سکے۔