(پشاور)خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

صوبے میں میں 10جولائی سے دسویں اور گیارہ جولائی سے بارہویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔ شہرام ترکئی نے بتایا کہ نویں اور گیارہوں جماعت کے امتحانات عید کے بعد ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم متاثر ہوئی ہے،اس بار بغیر امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا، ہر صورت امتحانات ہونگے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حالات بہتر ہیں، 12جولائی سے اسکولز کھل جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں پہلے ہفتے ایڈمیشن اور انرالمنٹ ویک ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ 80 فیصد اساتذہ نے ویکسین لگائی ہے اورجن اساتذہ نے ویکسین نہیں لگوائی وہ تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی نہیں دیں گے۔انہوں نےکہا کہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں حالات ابھی بہت بہتر ہے، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے۔ امتحان کو محدود کردیا گیا ہے، چند مخصوص مضامین ہی میں لیا جارہا ہے۔

شہرام تراکئی نے کہا کہ رواں مالی سال میں 95فیصد بچوں کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اورتعلیمی اداروں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کورونا کے دوران بڑھنے کا خدشہ ہے۔