سوات کے ٹرانسپورٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ میں ٹھیکیدارنے ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے۔ شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کرکے ٹرانسپورٹروں کیلئے مشکلات پیداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پرانے بس سٹینڈ کی منتقلی کے وقت معاہدہ ہواتھاکہ نئی گاڑیوں کی داخلہ پر پابندی ہوگی، لیکن آج اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سٹینڈ کوبھی مستردکرتے ہیں۔ہماری منشیوں پرجوپابندی لگائی گئی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں اوریہ پابندی نہیں مانتے۔