رحیم آباد پولیس نے چھاپا مار کر بھاری مقدار چرس اور ہیروین برآمد کرکے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی اُو دلاور بنگش کی اطلاع پر ایس ایچ او مجیب عالم خان نے رحیم آباد میں چھاپا مار کر ملزمان یوسف خان، عمر فاروق اور سید عالم کو گرفتار کرکے ان سے پونے چار کلوگرام چرس اور ہیروین برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔