سوات(مارننگ پوسٹ) ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم خان نے سیدو شریف میں متنازعہ قبرستان کی زمین کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 12 رکنی با اختیار کمیٹی تشکیل دی ہے، جن کو یہ درینہ مسئلہ حل کرنے کے لئے ٹاسک دیا گیا ہے جو فریقین کے تجاوزات کے شکایات اور دیگر شواہد کی جانچ پڑتال کریگی، ،جبکہ فریقین کو بھی کمیٹی کا ہر فیصلہ اتفاق رائے سے ماننا پڑھے گا۔ اور کمیٹی جو فیصلہ کریگی اس پر سرکاری طور پر با ضابطہ عمل درآمدکیا جائیگااور فیصلہ انصاف پر ھوگا۔